پیپسی اور کوکاکولا کا متنازع کیمیکل نکالنے کا فیصلہ

مشروبات بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کوکا کولا نے کہا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی بعض مصنوعات سے ایک متنازع کیمیائی مادہ نکال دیں گے۔

Pepsi-vs-Coca-Cola

کوکا کولا کے فروٹ اور سپورٹس ڈرنکس مثلاً فینٹا اور پاورایڈ میں برومین پر مشتمل سبزیوں کا تیل یا ’بی وی او‘ (برومینیٹڈ ویجٹیبل آئل) پایا جاتا ہے۔

بعض کارکنوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بی وی او صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کوکاکولا کی حریف مشروب کمپنی پیپسی نے اپنے سپورٹس ڈرنکس سے اس کیمیائی مادے کو ہٹا دیا تھا۔

پیپسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کا اپنے مشروبات سے بی وی او ختم کرنے کا وسیع منصوبہ ہے اور وہ ’اسے اپنی تمام مصنوعات سے ہٹانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔‘

انھوں نے کہا: ’حفظانِ صحت اور معیار ہماری مصنوعات کی اہم ترین ترجیحات ہیں۔‘

واضح رہے کہ بی وی او پھلوں کے ذائقے والے مشروبات بنانے میں بطور اضافی جزو استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم صحت کے متعلق خدشات اس بات سے پیدا ہوتے ہیں کہ اس کے اندر برومین شامل ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

میو کلینک کے طبی محققوں کا کہنا ہے کہ بی وی او والے سافٹ ڈرنکس کے حد سے زیادہ استعمال سے صحت پر خراب اثرات پڑتے ہیں جن میں یاداشت کم ہونا اور جلدی و اعصابی بیماریاں شامل ہیں

Post Author: Muhammad Zain